ویکسین محفوظ ،انکاری ٹرمپ کاپیروکار:جسٹس اطہرمن اللہ

  ویکسین محفوظ ،انکاری ٹرمپ کاپیروکار:جسٹس اطہرمن اللہ

ویکسین نہیں لگوائی:خاتون وکیل،کورٹ کیسے آسکتی ہیں؟ :چیف جسٹس ، خطرے کی کوئی ریسرچ نہیں، مخالفت پولیو مہم میں بھی رکاوٹ بنی:فیصلہ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے زبردستی ویکسین لگوانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کا حکم سنادیا،دوران سماعت عدالت کے استفسار پر خاتون وکیل نے بتایاکہ میں نے ویکسین نہیں لگوائی، عدالت نے کہا تو پھر آپ کورٹ کیسے آسکتی ہیں؟ ۔ چیف جسٹس نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسی نیشن کے خلاف تھا آپ ویکسین نہ لگا کر وبا پھیلانے میں تعاون کر رہی ہیں،اب جو ویکسی نیشن نہیں کرارہا وہ تو پھر ٹرمپ کا پیروکار ہوا ۔عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ڈبلیو ایچ او جیسے اداروں نے ویکسین کو محفوظ قرار دیا ہے ، ریکارڈ پر ایسی کوئی ریسرچ موجود نہیں کہ ویکسین سے زندگی کو خطرہ ہے ۔کچھ لوگوں کی مخالفت انسداد پولیو مہم میں پہلے ہی رکاوٹ بنتی رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں