نیوزی لینڈ کی فوج کتنی ہے ؟

 نیوزی لینڈ کی فوج کتنی ہے ؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے دو بار بیان دیا کہ نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ہم نے ان کی ٹیم کوسکیورٹی دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے دو بار بیان دیا کہ نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ہم نے ان کی ٹیم کوسکیورٹی دی۔ اس حوالے سے دستیاب معلومات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ریگولرفوج اور ریزرو دستوں کی تعداد 12424 اہلکاروں پر مشتمل ہے ۔نیوزی لینڈ کی آفیشل ڈیفنس فورسز کی ویب سائٹ کے مطابق ریگولر فورسز میں بری فوج کے اہلکاروں کی تعداد 4848، فضائیہ کے 2541 اور نیوی کے 2334 اہلکار ہیں۔یہ تعداد مجموعی طور پر9723 ہے ۔ ریزور فوج کی تعداد 2701 ہے جس میں آرمی کے 1864، نیوی کے 535 اورایئرفورس کے 302 اہلکار ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں