بزدار کیخلاف کسی مہم کا حصہ بنیں گے نہ عدم اعتماد لائینگے :رانا تنویر

بزدار کیخلاف کسی مہم کا حصہ بنیں  گے نہ عدم اعتماد لائینگے :رانا تنویر

چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و نائب صدر مسلم لیگ ن رانا تنویر حسین نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف کسی مہم کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی انکے خلاف عدم اعتماد لائیں گے

مریدکے (نمائندہ دنیا) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی کارکردگی صفر ہے ، پنجاب لاقانونیت کی بدترین تصویر بنا ہوا ہے ، اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز موسم ٹھیک ہوتے ہی کردیا جائے گا ،اپوزیشن جماعتوں سے ملکر حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے ۔ پہلے مرحلہ میں ہر بڑے شہر میں جلسے جلوس، پھر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں