اسلام آباد:بھارتی مظالم کیخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کا مظاہرہ

اسلام آباد:بھارتی مظالم کیخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کا مظاہرہ

کشمیریوں کا سفیر پاکستان دنیا کو کشمیر کے موجودہ حالات سے آگاہ کرے ،حریت رہنما

اسلام آباد (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور جارحیت کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں بھارت کے ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ انہوں نے بھارت مخالف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھتے تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما الطاف وانی نے کہا کہ گزشتہ 70سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے ، گزشتہ دس دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں دوہزار نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے ، حریت رہنما شیخ عبدالمتین نے کہا کہ کشمیر کی تحریک کو ایک منصوبے کے تحت ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، کشمیریوں کا سفیر پاکستان دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات سے آگاہ کرے ، اقوام عالم بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں