سیشن کورٹ :ججز سنیارٹی فہرست تبدیل ،سینئر ایڈیشنل سیشن جج محمد کاشف ڈیوٹی جج مقرر

سیشن کورٹ :ججز سنیارٹی  فہرست تبدیل ،سینئر ایڈیشنل  سیشن جج محمد کاشف ڈیوٹی جج مقرر

سیشن کورٹ میں ججز کے تقررو تبادلے کے بعد ججز کی سنیارٹی فہرست تبدیل کر دی گئی

لاہور(اپنے خبر نگارسے )سینئر ایڈیشنل سیشن جج محمد کاشف کو ڈیوٹی سیشن جج کے فرائض سرانجام دینے کے لیے مقرر کر دیا گیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد سیشن کورٹ سے 51 ایڈیشنل سیشن ججز کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کیا گیا تھا ۔ سیشن کورٹ میں 49 نئے ججز کے تقرر کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی۔ ایف آئی اے سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رائے یسٰین شاہین کریں گے ۔میشا شفیع ،علی ظفر سمیت دیگراہم مقدمات کو فاضل جج کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں