خواتین کو بلیک میل کرنیوالی لڑکی گرفتار

خواتین کو بلیک میل  کرنیوالی لڑکی گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے نواب ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کر کے مبینہ طور پر خواتین کو بلیک میل کرنے والی لڑکی حنا محمود کو گرفتار کر لیا

لاہور (نمائندہ دنیا )عائشہ علی خان اور حفضہ زمان نامی خواتین نے درخواستیں جمع کروائی تھیں کہ بلال کے نام کے جعلی اکاؤنٹس سے کوئی انہیں بلیک میل کر رہا ہے ۔ایف آئی اے کی ٹیم جب مطلوبہ جگہ پر پہنچی تو وہ حنا محمود کی رہائش گاہ نکلی اور اس کے موبائل پر بلال کے نام کا اکاؤنٹس بنا ہوا تھا جسے قبضے میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے نے حنا محمود کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں