کورونا :مزید21 جاں بحق،1021 نئے مریض

کورونا :مزید21 جاں بحق،1021 نئے مریض

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 12لاکھ 60ہزار 669ہوگئی پنجاب میں 4لاکھ 36ہزار ، سندھ میں 4لاکھ 63ہزار کیسز

لاہور،اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،نیوزایجنسیاں )ملک بھر میں کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی، ایک ہزار 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 669 ہوگئی۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 720، سندھ میں 4 لاکھ 63 ہزار 703، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 194، بلوچستان میں 33 ہزار 92، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 359، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 241 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 360 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 578 نئے ٹیسٹ کئے گئے ، اب تک 11 لاکھ 91 ہزار 425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں