کورونا پابندیو ں میں نرمی، پورا ہفتہ کاروبار کی اجازت

کورونا پابندیو ں میں نرمی، پورا ہفتہ کاروبار کی اجازت

شادی میں ان ڈور300، آئوٹ ڈور 500مہمانوں کو شرکت کی اجازت

لاہور، اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ،خصوصی نیوز رپورٹر) این سی او سی نے بیماری کے کم پھیلاو اور جاری ویکسی نیشن مہم کے تناظر میں ملک بھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی ، ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا۔ان ڈور شادی تقریبات میں مہمانوں کی حد 200 سے بڑھا کر 300آئوٹ ڈور میں تعداد کی حد 400سے بڑھا کر 500کردی گئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 27افراد کورونا وائرس کے سبب زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے ہونیوالی مجموعی اموات کی تعداد28ہزار228ہوگئیں جبکہ 1086نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔این سی او سی کے مطابق سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ ایس او پیز کا نفاذ 16 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ 28 اکتوبر کو این سی او سی کے اجلاس میں موجودہ ایس او پیز پر نظر ثانی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں