شاہدرہ:گاڑی کھڑی کرنے پر لڑائی، 3بھائی قتل

شاہدرہ:گاڑی کھڑی کرنے پر لڑائی، 3بھائی قتل

ہلاک ہونے والو ں میں ذیشان ، مقصود اورطاہر شامل ہیں، علاقے میں کشیدگی

لاہور(دنیا نیوز )گلی میں گاڑی کھڑی کرنے پرجھگڑا،فائرنگ کرکے 3بھائیوں کو قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے جہانگیر پارک میں گلی میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر محلے داروں میں لڑائی ہوگئی، جس پر مشتعل ہوکر اصغرعلی اورعلی رضا وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 40 سالہ ذیشان ،35 سالہ مقصود اور 35 سال طاہر گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے ۔فائرنگ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ،لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں