مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں :ایئر چیف

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں :ایئر چیف

اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ظہیر بابر سدھوکا خطاب

رسالپور /اسلام آباد (این این آئی) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیرخطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، اقوام عالم کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، پاکستانی ایک امن پسند قوم ہے اور تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی خواہاں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔وہ پیر کو پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغرخان میں 145ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ، 91ویں انجینئرنگ اور 101ویں ایئر ڈیفنس کورسز کی گریجوایشن تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے گریجوایٹ ہونے والے افسران کو برانچ انسگنیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کی ایرو بیٹکس ٹیم ‘‘شیر دل’’ نے فضائی مظاہرہ پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں