ایرانی وزیرخارجہ کافون

ایرانی وزیرخارجہ کافون

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا

اسلام آباد (وقائع نگار،دنیا نیوز )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین علاقائی ،افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے شاہ محمود کو افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔وزیر خارجہ نے اہم اجلاس کے بروقت انعقاد پر ایرانی وزیر خارجہ کو مبارک باد دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے اجلاس اور باہمی مشاورت سے علاقائی سطح پر تعاون مستحکم بنانے میں مدد ملے گی ،افغانستان کے حوالے سے ہمارے نقطہ نظر میں مماثلت اور ہم آہنگی خوش آئند ہے ، افغانستان میں قیام امن کیلئے علاقائی سطح پر تعاون ناگزیر ہے ، افغانستان میں معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں