4سال میں 185نیب افسروں کیخلاف محکمانہ کارروائی

4سال میں 185نیب افسروں کیخلاف محکمانہ کارروائی

18افسران/اہلکاران نوکری سے فارغ،60 کو معمولی سزا،47کو وارننگ کسی فر د کوبلانا مقصود ہو تو ٹیلیفون کے بجائے خط لکھاجائے :چیئرمین جاویداقبال

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے 10اکتوبر 2017 کو اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جہاں "احتساب سب کیلئے "کی پالیسی کا نفاذ کیا تھا وہاں انہوں نے نیب میں خود احتسابی کا نظام بھی متعارف کروایا تھا جوکہ آج تک جاری ہے ،جاری اعلامیہ کے مطابق نیب نے خود احتسابی پالیسی کے تحت اپنی 4سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کی ہے جسکے تحت نیب نے گزشتہ 4سال کے دوران185افسران/اہلکاران کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا آغاز کیا اور 10اکتوبر2017 سے 10 اکتوبر 2021تک 18افسران/اہلکاران کونوکری سے بر طرف،60افسران /اہلکاران کو معمولی سزا،47افسران/اہلکاران کو وارننگ دی ۔ 30افسران /اہلکاران کوتحقیقات کے بعد بے گناہ قرار دیا گیا جبکہ 30 افسران/اہلکاران کے خلاف محکمانہ تحقیقات جاری ہیں،چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ نیب میں جاری تحقیقات کے لئے اگر کسی فر د کو قانون کے مطابق بلانا مقصود ہو تو باقاعدہ خط لکھ کر مقررہ وقت پر بلائیں کیونکہ نیب افسران /اہلکاران کسی بھی فر د کو تحقیقات کیلئے ٹیلی فون پر بلانے کے مجاز نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں