کورونااخراجات،سبسڈی آڈٹ پرآئی ایم ایف کوبریفنگ

کورونااخراجات،سبسڈی آڈٹ پرآئی ایم ایف کوبریفنگ

فنڈکی نمائندہ ٹریسادبان،آڈیٹرجنرل کاخصوصی اجلاس،طریقہ کارکاجائزہ لیا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ اور آڈیٹر جنرل پاکستان کے مابین کورونا اخراجات اور یوٹیلیٹی سٹورز پر دی جانے والی سبسڈی کی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے گزشتہ روز خصوصی اجلاس ہوا۔ آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل اور آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا دبان سانچیز کے علاوہ ماہر اقتصادیات ساحر مسعود، ڈپٹی آڈیٹر جنرل (ایف اے او) مقبول احمد گوندل اور ڈی جی پالیسی تفاخر اسدی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ نے اجلاس کو ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے بارے میں آگاہ کیا اور آڈیٹر جنرل پاکستان کے اہلکاروں کو بجٹ سازی، فنانسنگ، عملدرآمد اور رپورٹنگ کے شعبے میں تربیت کی پیشکش کی۔ آڈیٹر جنرل نے اس تجویز کو سراہا۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے کردار اور آڈٹ رپورٹس پر عوامی سماعت کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ لی۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ نے کورونا کے اخراجات اور یوٹیلیٹی سٹورز پر دی جانے والی سبسڈی کی آڈٹ کے طریقہ کار اور سفارشات کا جائزہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں