عمران خان پرسوں سعودی عرب جائینگے

 عمران خان پرسوں  سعودی عرب جائینگے

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر 23 اکتوبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) باخبر ذرائع کے مطابق اس دورے کے سلسلے میں ایڈوانس پارٹی آج سعودی عرب پہنچ جائے گی اوروزیر اعظم کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لے گی، وزیر اعظم سرکاری دورے کے آغاز سے قبل عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے ، ذرائع کے مطابق وہ اسلام آباد سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوں گے جس کے بعد مکہ معظمہ جائیں گے ، وزیر اعظم اپنے دورے کے آخری حصے میں ریاض جائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے ، ان کے اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے جن میں سب سے اہم سعودی عرب میں 50لاکھ درختوں کی شجرکاری میں معاونت فراہم کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں