نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- موٹرویزپرلگی جالیوں کےفینس کلمپ چوری کرنےوالا4رکنی گروہ گرفتار
  • بریکنگ :- ملزموں سےلاکھوں روپےمالیت کےایک ٹن نٹ بولٹس اورکلمپ برآمد
Coronavirus Updates

بجلی ترسیلی نظام: حکومت کا 3 سال میں 111 ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان

بجلی ترسیلی نظام: حکومت کا 3 سال میں 111 ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان

دنیا اخبار

سرمایہ کاری این ٹی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی، قومی گرڈ کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا:حماد اظہر ، 2024 میں قومی گرڈ کی ترسیلی صلاحیت 31500میگاواٹ تک بڑھ جائے گی:وفاقی وزیر توانائی کا بیان

اسلام آباد (وقا ئع نگارخصوصی) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا وفاقی حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی، سرمایہ کاری آئندہ 3 سال میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی، سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2023 میں 28 ہزار 750 میگاواٹ ہوجائے گی، قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی جبکہ 2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement