داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع، چینی کمپنی کا سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار

داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع، چینی کمپنی کا سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار

واپڈا نے پراجیکٹ پرسکیورٹی کو کافی حد تک بہتر بنایا،آج سے سے مرحلہ وار کام شروع ہوگا:چینی کمپنی ، چینی انجینئرزسائٹ پرپہنچ گئے ،ملازمین کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ،ویکسی نیشن ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چینی کمپنی کے مطابق واپڈا نے داسو ڈیم پراجیکٹ پر سکیورٹی کو کافی حد تک بہتر بنایا ہے ، آج (25 اکتوبر) سے مرحلہ وار دوبارہ کام شروع ہوگا۔ تمام چینی انجینئرز اور غیرملکی داسو ڈیم سائٹ پر پہنچ گئے ہیں۔ کمپنی نے داسو ڈیم پر کام کرنے والے تمام پاکستانی ورکرز کو تیار رہنے ، ملازمین کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ اور ویکسی نیشن کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے ۔ خیال رہے کہ ورکرز کی بس پر خود کش حملے کے بعد سائٹ پر کام روک دیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں