پنجاب میں آج سے ریڈکوروناویکسی نیشن مہم شروع

پنجاب میں آج سے ریڈکوروناویکسی نیشن مہم شروع

12ہزارٹیمیں تشکیل،مہم کیلئے 14ہزارسینٹرزقائم کرینگے :یاسمین راشد

اسلام آباد،لاہور(نیوز رپورٹر،دنیا نیوز،خبر ایجنسیاں) کورونا کے جان لیوا حملے جاری ہیں، 18 افراد دم توڑ گئے ، 591 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں آج سے ریڈ ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 8 اور ملک بھر میں 18 اموات رپورٹ ہوئیں، ملک میں 1615 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 377 ہوگئیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 1.35 پر آگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 737 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 16 ہزار 242 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے کورونا کے 171 نئے کیسز سامنے آئے ۔ لاہور میں 96، راولپنڈی 17، ملتان اور جہلم میں 9،9 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پنجاب بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح ایک اور لاہور میں 2.6 فیصد ریکارڈکی گئی ہے ۔ ادھر پنجاب حکومت نے آج سے صوبے کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم ریچ ایوری ڈور شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اس حوالے صوبائی وزیر یاسمین راشد کا کہنا ہے ریڈ ویکسی نیشن مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں شروع کی جارہی ہے ۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھر میں مزید 14 ہزار نئے ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئے جائیں گے ۔ مہم کے دوران 12 ہزار سے زائد ٹیمیں ہر محلے اور گائوں میں جاکر ویکسی نیشن کا اہتمام کریں گی۔ دوسری جانب چین اور امریکا سے کورونا کی 66 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔ وزارت صحت کے مطابق چین نے پاکستان کو سائنو ویک کی 30 لاکھ خوراکیں بطور تحفہ دیں جبکہ کوویکس سے 36 لاکھ ڈوزز کی کھیپ موصول ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں