معیشت پامال کرنیوالے جمہوریت کا رونا رو رہے ، شہباز گل

 معیشت پامال کرنیوالے جمہوریت کا رونا رو رہے ، شہباز گل

اپوزیشن کا رونا دھونا، دھرنے اور ریلیاں کرپشن بچا ئو ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہیں

اسلام آ باد (آئی این پی ) ترجمان وزیراعظم اور معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ملکی معیشت اور تشخص کو پامال کرنے والے آج ملک اور جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھوک و افلاس کا جاپ جپنے والوں کے دور میں گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان 106 پر تھا، کورونا کے باوجود 2021میں پاکستان 92 ویں نمبر پر ہے ۔ ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا رونا دھونا، دھرنے اور ریلیاں کرپشن بچا ئو ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہیں، عوام نے 2018 میں نااہل لیگی ظلم سے نجات حاصل کی۔ ماضی میں باریاں لگا کر عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ، عوام جان چکے ہیں کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا عوامی نہیں ذاتی ہے ، عالمی مہنگائی کو بنیاد بنا کر پراپیگنڈے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں