بلدیاتی انتخابات تسلیم نہیں کرتے ،ملتوی کریں:فضل الرحمن

بلدیاتی انتخابات تسلیم نہیں کرتے ،ملتوی کریں:فضل الرحمن

ووٹرلسٹیں مشکوک، الیکشن کمیشن خود تصدیق شروع کررہا ہے :سربراہ پی ڈی ایم ، بلوچستان میں خود حکمران جماعت اپوزیشن کے پاس آئی یہ حادثہ تھا :پریس کانفرنس

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،دنیا نیوز)جمعیت علما اسلام و پاکستان ڈیمو کر یٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الر حمن نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات تسلیم نہیں کرتے انہیں ملتوی کردیا جائے ،اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے پی ڈی ایم سے وابستہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہوئی ہے ہمارا دو ٹوک اور واضح موقف چلا آرہا ہے کہ 2018 کے نتائج کو ہم تسلیم نہیں کرتے ان نتائج کی بنیاد پر جو حکومتیں قائم کی گئیں ہیں وہ ناجائز اور جعلی ہیں جو حکومت خود دھاندلی کی پیداوار ہے اس کی نگرانی میں کیسے انتخابات قبول کریں ؟ الیکشن کمیشن نے خود یہ کہا ہے کہ ہم ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا سلسلہ شروع کررہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ووٹر لسٹیں مشکوک ہیں اس لئے ویری فیکیشن کی جارہی ہے ، تمام پی ڈی ایم جماعتوں کے پاس بظاہر بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا راستہ بچتا نظر نہیں آرہا ،ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن میں تاخیر اور اب اجرا سب فیس سیونگ ہے ،جو حکومت لوگوں کو امن نہ دے سکے اور معیشت بھی تباہ کردے تو اسے حکومت کا کوئی حق نہیں، کالعدم تنظیم کے ساتھ معاملات کوقانون کے دائرے میں شائستگی کے ساتھ حل کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں