راوی اربن پراجیکٹ کیس: حکم امتناعی ختم کرانا ہے تو سپریم کورٹ میں اپیل کریں: ہائیکورٹ

راوی اربن پراجیکٹ کیس: حکم امتناعی ختم کرانا ہے تو سپریم کورٹ میں اپیل کریں: ہائیکورٹ

عدالت نے پراجیکٹ کیخلاف حکم امتناعی میں 2نومبر تک توسیع کردی، فریقین کے وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت ، مخصوص افراد کو نوازا جا رہا،وکیل درخواستگزار،راوی اربن آرڈیننس آچکا، حکم امتناع ختم کیا جائے ،ایڈووکیٹ جنرل

لاہور(محمد اشفاق،کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا اور وقار اے شیخ کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ راوی اربن پر اجیکٹ کے لیے ایک لاکھ سے زائد زرعی اراضی کو ایکوائر کیا گیا ہے ، قانون کے برعکس حکومت نے زرعی اراضی ایکوائر کرلی ہے ، اس پر اجیکٹ سے ماحولیاتی آلودگی پھیلے گی، اس حوالے سے مالیاتی آلودگی کے لیے سروے نہیں کروایا گیا ،مخصوص افراد کو نوازنے کے لیے اس پرا جیکٹ کو لایا جا رہا ہے ۔درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت فوری اس پراجیکٹ کو روکنے کا حکم دے ۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس پیش ہوئے ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ راوی اربن آرڈیننس آ چکا ہے ، حکم امتناعی ختم کیا جائے ۔عدالت نے قرار دیا کہ آپ نے حکم امتناعی ختم کرانا ہے تو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں۔ عدالت نے ریور راوی پراجیکٹ کے خلاف حکم امتناعی میں دو نومبر تک توسیع کر تے ہوئے فریقین کے وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں