مستعفی ہونے کی اجازت عمران خان کا ممنون ہوں:علیم خان

مستعفی ہونے کی اجازت  عمران خان کا ممنون ہوں:علیم خان

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو وزارت سے مستعفی ہونے کی اجازت مل گئی۔وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کاروباری غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ایک بار پھر حکومتی عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست کی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) انہوں نے کہا کہ ضروری ہے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو، لہذا بطور سینئر وزیر خوراک پنجاب میرا استعفیٰ قبول کیا جائے ۔عبدالعلیم کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ممنون ہوں، اُنہوں نے میری درخواست قبول کی، اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوا رہا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں