لاہورہائیکورٹ،ریٹائرڈجج کوپنشن نہ ملنے کے معاملے پر بینچ تشکیل،3دسمبرکوسماعت کریگا

لاہورہائیکورٹ،ریٹائرڈجج  کوپنشن نہ ملنے کے معاملے پر بینچ تشکیل،3دسمبرکوسماعت کریگا

لاہور ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج خورشید انور بھنڈر کو2 سال سے پنشن نہ ملنے پر3رکنی فل بینچ تشکیل دیدیاگیا

لاہور(کورٹ رپورٹر ) درخواست گزارسابق جج خورشیدانوربھنڈرخودپیش ہوئے ، درخواست میں انہوں نے نقطہ اٹھایا کہ ان کے ساتھی ریٹائرڈججز کوسپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پنشن مل رہی ہے لیکن ان کی پنشن اچانک روک دی گئی اور موقف بھی نہیں سنا ،لہذا پنشن بقایاجات سمیت بحال کی جائے ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ امیر بھٹی نے ریٹائرڈ جج خورشید انور بھنڈر کی درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا ۔جس کی سربراہی جسٹس شمس محمود مرزا کریں گے جبکہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس جواد حسن حصہ ہوں گے ،فل بینچ تین دسمبر سے سماعت کرے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں