پنجاب :ڈینگی کے وار جاری،مزید4جاں بحق،108متاثر

پنجاب :ڈینگی کے وار جاری،مزید4جاں بحق،108متاثر

3اموات لاہور میں ہوئیں،گوجرانوالہ7،راولپنڈی میں 2کیسز رپورٹ ڈینگی سے صوبہ میں چار مریض جاں بحق ہو گئے جن میں سے تین کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے

لاہور،اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،خبر ایجنسیاں، نیوزرپورٹر) لاہور سے 82،صوبہ بھر سے 108 مریض رپورٹ ہوئے ۔ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے گوجرانوالہ سے ڈینگی کے 7، راولپنڈی سے 3 جبکہ مظفرگڑھ اور شیخوپورہ سے دو دو ، فیصل آباد، قصور ، لیہ، ملتان اور اوکاڑہ سے ایک ، 1 مریض رپورٹ ہوا ۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 24,744 ہو چکی ہے جبکہ 137افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,043 ، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 762 مریض داخل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کے کیسز میں کمی آئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں 12 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ، بینظیر بھٹو ہسپتال میں1، ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی کے 3 جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے 8 مریض داخل ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں