پنجاب:407سول ججوں کے تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب:407سول ججوں کے تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

طلعت محمود،حامد علی،فاروق احمد،مظہراقبال، وقاص مرتضیٰ ودیگرشامل

لاہور(محمد اشفاق سے )پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 407 سول ججز کے تبادلے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق صوبہ پنجاب کے 407 ججز کے تبادلے کیے گئے ، تبدیل ہونے والے ججز کو آئندہ ہفتے چارج سنبھالنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔تبدیل ہونے والے سول ججز میں سول جج طلعت محمود کا لاہور سے خوشاب ،سول جج حامد علی کا جھنگ سے ملتان ،سول جج فاروق احمد کا فیصل آباد سے سمندری ، سول جج مظہر اقبال کا گوجر خان سے قصور تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ سول جج وقاص مرتضیٰ سمیت دیگر ججوں کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں تبادلے کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں