عالمی منڈی میں تیل سستا،حکومت ریلیف دینے کوتیارنہیں:شیری رحمن

عالمی منڈی میں تیل سستا،حکومت  ریلیف دینے کوتیارنہیں:شیری رحمن

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا پیپلز پارٹی مہنگائی اور ناکام حکومت کے خلاف 10 دسمبر سے ملک بھر میں احتجاج کرے گی

لاہور( سیاسی رپورٹرسے ) حکومت کا گھر جانا ہی اب ملک کے مفاد میں ہے ، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں ،حکومت ریلیف دینے کو تیار نہیں ، حکومت فی لٹر پٹرول پر27 اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے ۔ اوگرا نے حکومت کو تیل کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی، حکومت نے کمی کیوں نہیں کی؟وزیروں کی فوج اسکا جواب کیوں نہیں دے رہی ؟دوسری طرف ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں