شوہر قتل کر کے لاش جلا نے پر بیوی،آشنا کو سزائے موت

شوہر قتل کر کے لاش جلا نے پر بیوی،آشنا کو سزائے موت

حنا اور دلاور نے 2سال قبل منیر کو قتل کیا تھا ، سیشن عدالت کافیصلہ ، 14سال قید کی بھی سزا،20لاکھ جرمانہ،مجرم سرگودھا جیل منتقل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )شوہر کوقتل کر کے لاش کو جلا کر مسخ کرنے کے جرم میں خاتون اور اس کے آشنا کو سزائے موت ،14سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ، جرمانے کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق جھال چکیاں میں 2 برس قبل حنا نے دلاور کیساتھ ملکر شوہر منیر کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو کوڑے کے ڈھیر پر لیجا کر آگ لگا دی،اس دوران حنا نے اپنے شوہر منیر کی گھر سے غائب ہونے کی جھوٹی اطلاع بھی دی، پولیس تفتیش کے بعد قتل بے نقاب ہوا اور دونوں کو گرفتار کر کے مقدمہ کا چالان عدالت میں منتقل کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا نذیر احمد نے مقدمہ کی سماعت کے بعد زیر دفعہ 302 کے تحت حنا اور دلاور کو سزائے موت جبکہ لاش کو آگ لگا کر مسخ کرنے کے جرم میں 14 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جو مقتول کے ورثا کو دیا جائیگا، مجرموں کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں