مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کمی ریکارڈ ، ادارہ شماریات

مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد  کمی ریکارڈ ، ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران 0.48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، ہفتہ رفتہ میں 11 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد(خبر نگار خصو صی ،اے پی پی) ادارہ شماریات پاکستان کی طرف سے افراط زر کے بارے میں جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 2 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 7.74 فیصد، ٹماٹر کی قیمت 16.57 فیصد، چکن 7.68، ایل پی جی 2.43، چینی 1.51، انڈے 1.43، سرخ مرچ پاؤڈر 0.88، آلو 0.67، آٹا 0.58، گڑ 0.45 اور لہسن کی قیمت میں 0.29 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ رفتہ میں 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ان میں کیلے کی قیمت میں 3.82 فیصد، دال مسور 2.60 فیصد، دال ماش 2.26 فیصد، دال مونگ 2.10 فیصد، کوکنگ آئل (پانچ لٹر) 1.95 فیصد، واشنگ سوپ 1.80 فیصد اور بناسپتی گھی (ایک کلوگرام) کی قیمت میں 1.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر پیاز کی قیمت میں 37.63 فیصد، دال مونگ 26.88 فیصد، آلو 20.08 فیصد، ٹماٹر 17.45 فیصد اور چکن کی قیمت میں 2.05 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سب سے کم 17732 روپے ماہوار آمدنی والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں