سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ امیر البحر سے ملاقات

سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی  کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ  امیر البحر سے ملاقات

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

اسلام آباد(اے پی پی) ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ سعودی سفیر نے امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں