چوہنگ:گھر سے خاتون کی دوروز پرانی لاش برآمد

چوہنگ:گھر سے خاتون کی دوروز پرانی لاش برآمد

پروین بی بی کو چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا، لاش مردہ خانے منتقل

لاہور (خبر نگار سے ) چوہنگ کے علاقہ حیدری کالونی میں گھر سے خاتون کی دو روز پرانی لاش ملی ۔ ذرائع کے مطابق28 سالہ خاتون کو گھر میں چھری کے وارکرکے قتل کیا گیا ، خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ۔ لاش دو دن پرانی لگتی ہے ، شناخت پروین بی بی کے نام سے ہوئی،پولیس کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں