ظفروال:کتوں کی لڑائی پرفائرنگ،خاتون ہلاک،5 زخمی

ظفروال:کتوں کی لڑائی پرفائرنگ،خاتون ہلاک،5 زخمی

2 گروپوں میں جھگڑا ہوا،نسرین بی بی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی

ظفروال (تحصیل رپورٹر)نواحی گاؤں چک میراں دا میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ 3خواتین سمیت5افراد زخمی ہو گئے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جھگڑا کتوں کی لڑائی کے باعث پیش آیا ،30 سالہ نسرین بی بی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔زخمیوں میں تحریم ، منیر احمد،شکیلہ بی بی ،میمونہ بی بی اور منیر احمد شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں