گلشن اقبال، تاجرکے گھرپرمبینہ بھتہ خوروں کی فائرنگ،ملازم زخمی

گلشن اقبال، تاجرکے گھرپرمبینہ بھتہ خوروں کی فائرنگ،ملازم زخمی

تاجرکے گھرپرمبینہ بھتہ خوروں کی فائرنگ سے تاجرکا ملازم زخمی ہوگیا

لاہور (خبر نگار سے )فائرنگ کا واقعہ اقبال ٹاؤن میں رہائش پذیر کیبل نیٹ کے کاروبارسے منسلک عابدعلی کے گھرپرہوا۔ متاثرہ تاجر کے مطابق جگاٹیکس کے لیے ملزمان متعددبارٹیلی فون کرچکے ہیں ، جگاٹیکس ادانہ کرنے پربدمعاشوں نے گھرپرحملہ کروادیا، انہوں نے کہا فون کا جواب نہ دینے پر بدمعاشوں کے کارندے گھر پہنچ گئے ، پانچ حملہ آوروں نے تاجرکے گھر کے باہرکھڑے ہوکردھمکیاں اورپھر اندھا دھند فائرنگ کی ،جس کی زدمیں آکر تاجر کا ملازم امان اللہ زخمی ہوگیا، گولیاں لگنے سے گھروں کے مرکزی دروازے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے درجنوں گولیوں کے خول برآمد کرتے ہوئے کہاہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں