الیکشن ٹربیونل:ایم این اے میرعابد کو جرمانہ،نعمان اسلام کیخلاف د رخواست خارج

الیکشن ٹربیونل:ایم این اے  میرعابد کو جرمانہ،نعمان اسلام  کیخلاف د رخواست خارج

سکھرمیں قائم الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس جنید غفار نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے میر عابد حسین بھیو کی 2018 میں کامیابی

سکھر(نمائندہ دنیا) سکھرمیں قائم الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس جنید غفار نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے میر عابد حسین بھیو کی 2018 میں کامیابی کے خلاف مخالف جی ڈی اے کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عرفان جتوئی کی درخواست کی سماعت کی اور میر عابد بھیو کو پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی۔ الیکشن ٹربیونل سکھر نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے نعمان اسلام شیخ کی 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار مبین احمد جتوئی کی دھاندلی کے الزامات کی درخواست خارج کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں