سانحہ سیالکوٹ سے مثبت ملکی تاثر دا ؤپر لگ چکا :بلاول

سانحہ سیالکوٹ سے مثبت ملکی تاثر دا ؤپر لگ چکا :بلاول

سری لنکن شہری پریانتھا کے خاندان کو انصاف نہ ملا تو ملک کی بدنامی ہو گی ، پولیس قاتلوں کی رہائی جیسے اقدامات انتہاپسندوں کے حوصلے بڑھاتے ، بیان

اسلام آباد، لاہور (سٹاف رپورٹر، سیاسی رپورٹر سے )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو فی الفور سزائیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سری لنکن شہری پریانتھا کے خاندان کو فوری انصاف نہ ملا تو عالمی سطح پر یہ ملک کی بدنامی کی وجہ بنے گا،پولیس قاتلوں کی رہائی جیسے اقدامات انتہاپسندوں کے حوصلے بڑھاتے ہیں ۔ یورپی یونین سمیت پوری دنیا ہم سے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف اقدامات سے متعلق سوال کررہی ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا سانحہ سیالکوٹ سے مثبت ملکی تاثر داؤ پر لگ چکا ہے ، نمائشی کے بجائے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ،اگرنیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل ہوجاتا تو سانحہ سیالکوٹ جیسے قابل مذمت واقعات رونما نہ ہوتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں