چیف جسٹس سمیت اعلیٰ عدلیہ کے 7جج رواں سال ریٹائرڈ ہونگے

چیف جسٹس سمیت اعلیٰ عدلیہ کے 7جج رواں سال ریٹائرڈ ہونگے

لاہور(محمداشفاق سے )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سمیت اعلی عدلیہ کے 7 ججز رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے ۔

 جسٹس عمر عطا اللہ بندیال ایک ماہ بعد 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے ،چیف جسٹس گلزار احمد سمیت سپریم کورٹ کے 5 اور لاہور ہائیکورٹ کے 2ججز 2022 میں ریٹائرہوں گے ۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے ، جسٹس عمر عطا بندیال بطور چیف جسٹس پاکستان عہدہ کا 

حلف دوفروری کو اٹھائیں گے ۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی امین 25مارچ ، جسٹس مقبول باقر 4اپریل ، جسٹس مظہر عالم مندوخیل13 جولائی ، سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ 13 اگست کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے ۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم 30جون، جسٹس مسعود جہانگیر 2دسمبر کو عہدہ سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں