وزیراعلیٰ آفس کی تزئین وآرائش پر4کروڑ91لاکھ خرچ ہونگے

وزیراعلیٰ آفس کی تزئین وآرائش پر4کروڑ91لاکھ خرچ ہونگے

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار کے دفتر کی تزئین وآرائش پر 4 کروڑ 91 لاکھ روپے خرچ ہونگے ۔وزیر اعلی ٰ کے ساتھ سٹاف کے دفاتر کی تزئین وآرائش ہوگی۔

سول سیکرٹریٹ میں قائم آفس میں نئے ایئر کنڈیشنر ،کارپٹ کی تبدیلی ،پینٹنگ اور دیواروں پر تاریخی تصاویر بھی لگائی جائیں گی۔محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات نے تخمینہ لگا کر محکمہ خزانہ سے فنڈ کے اجرا کی استدعا کی ہے ۔ سپلیمنٹری گرانٹ کے اجرا کیلئے سمری سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کو ارسال کی جاچکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں