لاہور:چوری ڈکیتی کی وارداتیں،مصطفی ٹاؤن میں 7لاکھ کا ڈاکا

لاہور:چوری ڈکیتی کی وارداتیں،مصطفی ٹاؤن میں 7لاکھ کا ڈاکا

لاہور(خبر نگار سے )شہر میں چوری ،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وز ر سے محروم ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن میں ڈاکو ؤں نے سلطان کے گھر میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ90 ہزار کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ لیں۔ ہڈیارہ میں ڈاکوؤں نے شاہنواز کی دکان سے 70ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی ۔

ساندہ میں مغیث سے گن پوائنٹ پر 80ہزار روپے ، نصیر آباد میں عامر سے 95 ہزار ، مصری شاہ میں ادریس سے 48ہزار روپے ، شیر ا کوٹ میں جنید سے 15ہزار ، سمن آباد میں عباس سے 20ہزار ، نواب ٹاؤن میں یاسر سے 10ہزار روپے ،ستوکتلہ میں اشعر سے 10ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ جنوبی چھاؤنی سے امانت علی اور اسلام پورہ سے عرفان کی گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال سے ریحان ، شادمان سے دانیال ، کاہنہ سے مجید ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے کاشف، داتا دربار سے ابرار، شادباغ سے اکرم اور نولکھا سے وقاص کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں