سانحہ مری : ضلعی انتظامیہ ذمہ دار، تجاوزات کیخلاف بڑے آپریشن کی سفارش : انکوائری کمیٹی

سانحہ مری : ضلعی انتظامیہ ذمہ دار، تجاوزات کیخلاف بڑے آپریشن کی سفارش : انکوائری کمیٹی

راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور(نیوز رپورٹر، دنیانیوز،اے این پی،این این آئی)سانحہ مری پر قائم 5 رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں جس میں قرار دیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت سے سانحہ مری پیش آیا،

 محکمہ موسمیات کی وارننگ کو مسلسل نظر انداز کیا گیا اور راستے بھی 2 روز تاخیر سے بند کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق سانحہ مری پر قائم کی گئی 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے فائنڈنگز کو ڈرافٹ کی شکل دیدی ہے اور آج وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی، تحقیقاتی کمیٹی آج جاں بحق افراد کے ورثا سے بھی ملاقات کرے گی۔ کمیٹی نے پارکنگ نہ رکھنے والے ہوٹل،پلازوں، شاپنگ مالز اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن کی سفارش کردی، کمیٹی نے مری ایکسپریس وے سمیت مری کی تمام ملحقہ شاہراہوں پر غیر قانونی تجاوزات کو بڑی رکاوٹ قرار دیدیا۔

کمیٹی نے مری میں زندہ بچ جانے والوں اور افسران کے بیانات کا جائزہ لیا، انتظامی محکموں کے 30 سے زائد افسران کے بیانات قلمبند کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ نے قرار دیا 3 دن بعد مری جانے والے راستے بند کردینے چاہئے تھے جبکہ برف صاف کرنیوالی 20 گاڑیاں سنی بینک میں موجود تھیں لیکن ڈرائیور اور عملہ موجود نہ تھا، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گاڑیاں خراب ہیں تاہم تحقیقات پر معلوم ہوا کہ گاڑیوں میں ڈیزل ختم تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں