لکی مروت:پولیس سے جھڑپ،3مبینہ دہشتگردہلاک

لکی مروت:پولیس سے جھڑپ،3مبینہ دہشتگردہلاک

لکی مروت(آن لائن)لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں شیری خیل کے پہاڑوں پر دہشتگردوں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار کے قتل کے بعد پولیس کے ساتھ جھڑپ میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے ۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے ایف سی بلوچستان میں تعینات اہلکار رفیع اللہ چھٹی پر گاؤں آیا تھا گزشتہ شب وہ اپنی موٹر سائیکل پر شیری خیل گاؤں گیا لیکن گھر واپس نہ لوٹا، اس کی لاش کرمو خیل (شیری خیل) پہاڑ کے قریب ملی جسے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا، شیری خیل کے پہاڑوں میں پولیس کا دہشتگردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہونے پر دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ تھمنے پر پولیس نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کی لاشیں برآمد کرلیں ۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں عبدالرئوف ، سلمان اور ایک نامعلوم شامل ہیں جن کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں اور ایمونیشن سمیت شہید ایف سی اہلکار کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں