پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم کوشو کاز نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم کوشو کاز نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،دنیا نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ہی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم خان کی اپنی ہی حکومت کے خلاف بیان بازی کا پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے نوٹس لے لیا ہے ۔

صدر پی ٹی آئی پختونخوا پرویز خٹک نور عالم خان کو نوٹس جاری کریں گے جبکہ پرویز خٹک نے بیان بازی پر نور عالم خان سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری جانب نور عالم خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کوئی شوکاز نوٹس ابھی تک نہیں ملا، میراتعلق صوبے سے نہیں وفاق سے ہے ، پرویزخٹک پارٹی چیئرمین نہیں ہے اور وہ مجھے شوکازنوٹس نہیں دے سکتے ، ہمیشہ مہنگائی، احتساب، کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی ہے ، اسمبلی میں گیس، آٹا اوربجلی کے مسائل کیلئے آواز اٹھاؤں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں