منڈی بہاؤالدین:2 اے ایس آئیز سمیت 5 ٹریفک اہلکارمعطل

منڈی بہاؤالدین:2 اے ایس آئیز سمیت 5 ٹریفک اہلکارمعطل

منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار )ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی خفیہ ٹیم نے چھاپہ مارکر جعلی چالان بک اور رشوت خوری پر 2 اے ایس آئیز سمیت 5 ٹریفک اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر نقدی اور چالان بک برآمد کر کے معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے منڈی بہائوالدین ٹریفک پولیس کے خلاف شکایات پرسخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر سید محمد عباس شاہ کو کارروائی کی ہدایت کی، سلیم جٹ انسپکٹر نے ڈی ایس پی کی قیادت میں منڈی بہائوالدین کے ٹریفک پوائنٹ پر چھاپے مارکر دو اے ایس آئیز سمیت پانچ اہلکاروں کو رشوت لیتے اور جعلی چالان بک استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور محمد ریاض اے ایس آئی،ملک اعجاز اے ایس آئی، اہلکار اصغر، یونس اور عرفان کو پکڑ کر نقدی اور جعلی چالان بک برآمد کرکے فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں