1248 ریفرنسز زیرسماعت،انجام تک پہنچائینگے :چیئرمین نیب

1248 ریفرنسز زیرسماعت،انجام تک پہنچائینگے :چیئرمین نیب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت نیب کے 1278 بدعنوانی کے ریفرنسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت 1335 ارب روپے بنتی ہے ۔

زیر سماعت میگاکرپشن کے مقدمات کی ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پیروی کرکے منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ،نیب کا آپریشنل اور پراسیکیوشن ڈویژن شکایت کی جانچ پڑتال انکوائریوں، انویسٹی گیشنز کو قانون کے مطابق نمٹانے ، احتساب عدالتوں، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں مقدمات کی پیروی کیلئے تمام علاقائی بیوروز کو قانونی معاونت فراہم کررہا ہے ،پراسیکیوشن ڈویژن کی مسلسل مانیٹرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے جس کے باعث نیب مقدمات میں سزا کی مجموعی شرح 66.8 فیصد ہے ۔

انہوں نے ہدایت کی بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ لوٹی گئی رقم ان سے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائی جا سکے ، نیب کی موجودہ انتظامیہ نے اکتوبر 2017 سے دسمبر2021 کے دوران 822 ارب روپے ریکور کئے جو کہ گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں نمایاں کامیابی ہے ۔

نیب سارک ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ، جدید فرانزک سائنس لیبارٹری سے نیب کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ، چیئرمین نے پراسیکیوٹر جنرل سیّد اصغر حیدر کی قیادت میں پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں