ملک میں صدارتی نظام کی گنجائش نہیں:گورنرسرور

ملک میں صدارتی نظام کی گنجائش نہیں:گورنرسرور

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )گور نر پنجاب نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام کی گنجائش نہیں ہے ،جمہوری پار لیمانی نظام مضبوط ہے ۔

انہوں نے کہا گورننس بہترکرنے اورمہنگائی پرقابوپانے سے پی ٹی آئی پھرجیت سکتی ہے ،ان کاکہناتھا کہ آئندہ عام انتخابات2023میں ہی ہونگے ،بھرپورحصہ لوں گا۔گور نر ہاؤس لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سرورنے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی اوربے روزگاری جیسے مسائل ہیں،حکومت انصاف کارڈ ،احساس پروگرام اورکسان کارڈ سمیت دیگر منصوبوں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔

اگرملک میں گڈ گورننس یقینی بنادی جائے اور عوام کو مہنگائی جیسے مسائل سے مکمل نجات مل جائے تو آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی یقینی ہوسکتی ہے ۔(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں خود آئینی مدت پور ی کر چکی ہیں اب بھی الیکشن 2023میں ہی ہوں گے ۔

میں آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لوں گا ،کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے اس کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا ۔پنجاب میں آب پاک اتھارٹی کے 1500منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں