پنجاب کی طرح ملک بھر میں اوورسیز دفاتر بنائینگے :طارق محمود

پنجاب کی طرح ملک بھر میں اوورسیز دفاتر بنائینگے :طارق محمود

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیزسید طارق محمود الحسن نے کہا سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں بھی پنجاب طرز پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے دفاتر بنائے جائینگے ۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طارق محمودالحسن کاکہناتھا وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بزدار کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اظہار اعتماد کیا۔ میری کوشش ہوگی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مزید فعال کردار ادا کروں جس سے ملک و قوم کی ترقی کی نئی راہیں کھل سکیں ،انہوں نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعظم کی پالیسی کا بنیادی ستون ہیں، ایک کروڑ اوورسیز کی خدمت کے لیے وفاق کی تمام وزارتوں سے تعاون یقینی بناؤں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں