مشکلات ختم، اچھا وقت شروع ہو چکا :حسان خاور

مشکلات ختم، اچھا وقت شروع ہو چکا :حسان خاور

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ،لیڈی رپورٹر) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس سے لے کر رانا شمیم کیس تک اپنی خودساختہ چالوں اور اداروں کے خلاف سازشوں کے کھودے گڑھے میں ن لیگ خود گر چکی ۔

مشکل وقت ختم، اچھے کی شروعات ہوچکی ،5.3فیصد شرح نمو قوم کے بہتر مستقل کی نوید ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ، ادھر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور کی زیر صدارت پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر حسان خاور نے بتایا کوٹلی ستیاں میں گلیمپنگ پوڈز اور پارک وے پراجیکٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور سیاحوں کی سہولت کے لیے یہاں ٹورازم ہائی وے بھی تیار کی جا رہی ہے ۔سیاحتی منصوبوں کا افتتاح وزیراعلیٰ بزدار جلد کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں