پرویز الٰہی بلال یاسین کی خیریت پوچھنے انکے گھر پہنچ گئے

پرویز الٰہی بلال یاسین کی  خیریت پوچھنے انکے گھر پہنچ گئے

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین کی خیریت دریافت کرنے ان کی رہائش گاہ پر گئے ۔

 ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت یاب فرمائے پھر اگلی ملاقات اسمبلی میں ہو گی، آپ نے اس مشکل وقت میں بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی آپ نے سیاسی میدان میں عوام کی مزید خدمت کرنی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں