لاکھوں کے ڈاکے ، ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

لاکھوں کے ڈاکے ، ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر ،نیوز رپورٹر) ڈاکوئوں نے لاکھوں کی نقدی زیورات چھین لئے ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کے مطابق مدثر عرف بچھو کیخلاف 56مقدمات درج ہیں، 2017میں اس نے نشتر کالونی تھانے کے اہلکار کو شہید کیا تھا، گزشتہ روز اس نے کینٹ کے علاقے میں 3وارداتیں کیں، پولیس نے تعاقب کیا تو ملزموں نے فائرنگ کردی، مدثر اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، دیگر ملزم فرار ہوگئے ادھر پانچ گھروں میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر وارداتیں کی گئیں۔

لیاقت آباد میں حبیب کے اہل خانہ سے 3 لاکھ ، جنوبی چھائونی کے علاقہ میں انکسار اور اہل خانہ سے 2لاکھ ، بادامی باغ میں خالد اور اہل خانہ سے 1 لاکھ70ہز ار ، ساندہ میں شرافت علی اور اہل خانہ سے 2 لاکھ ،چوہنگ میں کبیر احمد کے اہل خانہ سے 2 لاکھ کی نقدی و طلائی زیورات چھین لئے گئے جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں نذیرسے 1 لاکھ اور موبائل فون لوٹ لیا گیا،مسلم ٹائون اور گلشن راوی سے کاریں ،داتا دربار ، لوئر مال، لٹن روڈ ، سمن آباد ، نیو انارکلی ، ریس کورس ، کاہنہ اور نواب ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں،گارڈن ٹائون پولیس نے ڈولفن فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نقلی پستول کے ذریعے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے دو ملزموں وجاہت اور شہریا ر کو گرفتار کرلیا،ملزموں سے 2نقلی پستول، چھری برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ،ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے والٹن کے علاقے میں 2 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں