نااہل کرپٹ ٹولہ حساب دینے کی تیاری پکڑے ، حمزہ

نااہل کرپٹ ٹولہ حساب دینے کی تیاری پکڑے ، حمزہ

لاہور (اپنے سیاسی رپورٹر سے )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے عمران خان اور ان کا نا اہل کرپٹ ٹولہ عوامی عدالت میں حساب دینے کی تیاری پکڑے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا لاہور دھماکے کی تحقیقات میں سیف سٹی کیمرہ ناکارہ ہونے کا انکشاف  تشویشناک ہے ، بارہا اس جانب حکومت کی توجہ دلانے کی کوشش کر چکا ہوں ۔دیگر منصوبوں کی طرح 18 ارب کی لاگت سے لگنے والے اس عوامی منصوبے کو بھی تحریک انصاف کی نااہلی کا دیمک چاٹ گیا ہے ۔

ان کی توجہ دھونس ، دھمکی ، عوام کی زندگی اجیرن کرنا، سیاسی انتقام اور لوٹ مار پر ہے ۔ گزشتہ روز بھی ایک ہارے ہوئے شخص نے اپنی نااہلی اور بد انتظامی پر پردہ ڈالنے کے لئے لایعنی بھاشن دیا۔

شہباز شریف کو تو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے اور ہائیکورٹ سے کلین چٹ ملی۔سیاسی انتقام کے تحت بنائے گئے جھوٹے کیسز میں چار سالوں میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں