بلدیاتی الیکشن ، ہار جیت کے ذمہ دار ارکان اسمبلی ہونگے :پرویز خٹک

بلدیاتی الیکشن ، ہار جیت کے ذمہ دار ارکان اسمبلی ہونگے :پرویز خٹک

ہنگو (آئی این پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں دھڑے بندی پیدا کرنے والا پی ٹی آئی کا نہیں ہو سکتا ، ایسے لوگوں کو میں پارٹی کے اندر نہیں چھوڑتا۔

 ایم این اے و ایم پی اے ایک پیج پر آجائیں، پارٹی اور لوگوں کو خراب نہ کریں، بلدیاتی انتخابات جیتنا پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل ہے ، بلدیاتی انتخابات میں ہار جیت کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی اے و ایم این اے ہوں گے ، چور بہت مالدار ہیں،قائد اعظم کے بعد صرف عمران خان ہی اچھے لیڈر ہیں، سب چور عمران خان اور پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگو کے علاقہ بابر میلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بندی برداشت نہیں کر سکتا جو کارکن پی ٹی آئی میں دھڑے بندی پیدا کرنا چاہتا ہے وہ پی ٹی آئی کا نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں