اسلام آباد و لاہور میٹرو روٹ پر الیکٹرک بسیں چلائینگے ، امین اسلم

اسلام آباد و لاہور میٹرو روٹ پر الیکٹرک بسیں چلائینگے ، امین اسلم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وزارت انڈسٹریز کے اعلیٰ حکام کی عدم شرکت پر چیئرپرسن کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہیں مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا۔

چیئرپرسن کمیٹی منزہ حسن کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پہلی مرتبہ اسی شہروں کے ماسٹر پلانز کی تیاری کا عمل جاری ہے ، ماسٹر پلانز کی تیاری تک ہائوسنگ سوسائٹیز کیلئے زرعی زمین کی کنورژن کو روکا جائے گا۔اجلاس میں امین اسلم نے اسلام آباد و لاہور میٹرو روٹ پر الیکٹرک بسیں چلانے کی خوشخبری سنائی۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور میٹرو روٹ پر اب الیکٹرک بسیں چلیں گی۔ اسلام آباد میں چڑیا گھر سے مونال تک بھی الیکٹرک بسیں چلا ئی جائیں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں