ایک اوروعدہ پوراکردیا

ایک اوروعدہ پوراکردیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نظام انصاف میں اصلاحات کا اجرا کرتے ہوئے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے ۔

 جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قانونی اصلاحاتی پیکیج کا اجرا کرتے ہوئے فوجداری نظام انصاف میں تبدیلی کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر عملدرآمد کے نتیجہ میں قانون کی حکمرانی کے حوالہ سے پاکستان کی پوزیشن 140 سے ان ممالک کی فہرست میں آ جائے گی جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے انتھک محنت کی ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں